Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے تیل بردار جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

عدن.... یمنی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجبوانی نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے المخطاف کے سمندری علاقے کی الحدیدہ بندرگاہ پر 19 تیل بردار جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ بحری جہازوں پر 2لاکھ ٹن تیل موجود ہے ۔ سعودی خبررساں ایجنسی نے نے الجبوانی کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ حوثیوںکی جانب سے دی جانے والی دھمکی سے انکی مجرمانہ ذہنیت کی وضاحت ہوتی ہے ۔ حوثی ملیشیا محض یمن کےلئے ہی نہیں بلکہ خطے اور دنیا کےلئے خطرے کا باعث بن گئے ہیں ۔ اس حوالے سے بین الاقوامی کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر حرکت میں آئے تاکہ اس قسم کی دھمکیوں کا مناسب جواب دیا جاسکے ۔ 
 

شیئر: