Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز ٹرافی:پاکستانی ہاکی اسکواڈ کیلئے 3 کیمپ


لاہور :پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 3کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہالینڈ میں لگنے والے آخری کیمپ کیلئے 18کے بجائے22کھلاڑیوں کو لیجانے کا فیصلہ کیا ہے ۔آئندہ ماہ ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی ان دنوں ایبٹ آباد کے فٹنس کیمپ میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔15 مئی تک شیڈول کیمپ صرف کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے لگایا گیا ہے جبکہ کیمپ کا دوسرا مرحلہ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں کھلاڑیوں کو خصوصی پریکٹس کرائی جائے گی۔جون کے آغاز میں پاکستانی اسکواڈ ہالینڈ جائے گا اور وہاں پر لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گا۔ فیڈریشن ذرائع کے مطابق اس کیمپ میں 18کے بجائے 22 کھلاڑی شریک ہوں گے۔ 3 گول کیپرز، 5پنالٹی کارنر اسپیشلسٹس کیمپ کا حصہ ہوں گے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو ہالینڈ کے گول کیپر ٹرینر، ملائیشیا کے فزیو تھراپسٹ اور آسٹریلوی فزیکل ٹرینر کی خدمات حاصل ہوں گی۔ کیمپ کے دوران ہی 18رکنی ٹیم کا حتمی اعلان بھی کیا جائے گا۔

شیئر: