Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جناح کی تصاویرکی توہین

علی گڑھ۔۔۔۔ہندونواز طلبا رہنماؤں نے بانی پاکستان محمد علی جناح کی متعدد تصاویر علی گڑھ میں واقع ڈی ایس کالج کے ٹوائلٹ میں چسپاں کردیں ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہیم پرکاش نے تمام تصویروں کو فوراً ہٹوادیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی شرارتی گروپ کی کارستانی ہے ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹوائلٹ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور جلد انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔واضح ہو کہ کالج میں قائم کانفرنس ہال کے عقب میں قائم مردانہ ٹوائلٹ میں ہندونواز طلبا تنظیم کے رہنما سوربھ ، امیت ، گوسوامی، ارجن سنگھ اوربھول کی سرپرستی میں جناح کی چسپاں کی گئیں نازیبا تصاویر پر غیر اخلاقی نعرہ بھی درج تھا ۔ہندوطلبہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جناح کی تصویریں پورے شہر کے ٹوائلٹس میں لگائی جائیں گی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کرواقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تاریخ ساز شخصیات

شیئر: