Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹر نیشنل انڈین اسکول جدہ کے غیر تدریسی عملے کے ارکان کی الوداعی تقریب

 60 سال عمر ہونے پر حسین احمد کو اسکول انتظامیہ نے سبکدوش کردیا ،عبید خان رئیس اور کے پی عمر مستعفی ہوئے
جدہ ( امین انصاری )انٹر نیشنل انڈین اسکول جدہ میں خدمات انجا م دینے والے کارکنوں کو 60 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ دیا جاتا ہے، چنانچہ اسکول کے غیر تدریسی عملے میںحسین احمد کو اسکول انتظامیہ نے سبکدوش کردیا ،عبید خان رئیس اور کے پی عمر مستعفی ہوئے۔ حسین احمد اسکول کے قیام کے بعد سے گزشہ 30 سال سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔وہ اساتذہ اور بچوں میں اپنے حسن اخلاق اور منفرد لباس کی وجہ سے انتہائی معروف تھے ۔عبید خان رئیس اور کے پی عمرنے بھی 25 سال سے زائدعرصہ اسکول کو اپنی خدمات دیں ۔دونوں اپنی ذاتی وجہ کی بنا پر ریٹائرمنٹ سے چند ماہ قبل استعفیٰ دے کر وطن عزیز جارہے ہیں ۔پرنسپل سید مسعود احمد نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسکول کی جانب سے ان تینوں حضرات کو توصیفی شیلڈ عطا کی اور کہا کہ انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ۔ تقریبِ وداعی میں وائس پرنسپل ڈاکٹر نجیب قیس عمار ، محمد اکرم اے او،محمد فضیل آفس سپرنٹنڈنٹ ، خالد عبیدی اسٹیٹ سپرنٹنڈنٹ اور محمد یوسف ٹرانسپورٹ انچارج بھی موجود تھے ۔ تقریب کے انتظامات محمد عبدالسلام اسسٹنٹ مندوب نے انجام دیئے ۔تمام شرکاءنے سبکدوش عملے کواپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔
 

شیئر: