حقل گورنریٹ میں رمضان کی بیٹھک سعودی ورثے اور مہمان نوازی کی عکاس
حقل گورنریٹ میں رمضان کی بیٹھکیں رہائشیوں اور سیاحوں کے درمیان میٹنگ پوائنٹ کا درجہ رکھتی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ بیٹھکیں سماجی ماحول کو جنم دیتی ہیں جس سے سعودی ورثے اور مہمان نوازی کی جھلک نمایاں ہوتی ہے اور جس کے لیے یہ گورنریٹ مشہور ہے۔

تراویح کی نماز کے بعد شہری اکٹھے ہو کر سعودی کافی پیتے ہیں اور روزمرہ کی خبروں سے لے کر ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں جس سے ان بیٹھکوں کی سماجی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

اس گفتگو میں شامل افراد اخلاقی سبق سے لے کر تفریح آموز کہانیوں تک بات کرتے ہیں اور یہ باتیں سحری یا افطار کے سادہ میزوں کے گرد بیٹھ کی جاتی ہیں۔

ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ ’مقدس مہینے میں یہ بیٹھکیں روزمرہ کی ملاقاتوں سے کئی زیادہ اہم ہیں جس سے خاندانوں کا رشتہ جڑتا ہے اور سماجی اخلاقیات حاصل کرنا جیسا کہ بڑوں کی عزت کرنا، بات غور سے سننا اور دوسروں کی پذیرائی کرنا شامل ہیں۔‘