Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹرون ٹی بک فلیکس ونڈوز لیپ ٹاپ لانچ‎

اسمارٹرون کمپنی کی جانب سے ٹی بک فلیکس لیپ ٹاپ لانچ کردیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 12.2 انچ ڈسپلے ، 7 جنریشن انٹیل کور ایم 3 پروسیسر/ 7 جنریشن انٹیل کور آئی 5 پروسیسر ، انٹیل ایچ ڈی گرافکس ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ شوٹر شامل کیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سکینر اور اسٹائلس سپورٹ کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں بیکلٹ کی بورڈ دیا گیا ہے جسے بلیوٹوتھ کی مدد سے منسلک کیا جاسکتا ہے اور کم روشنی میں اور ٹیب سے فاصلے سے بھی ٹائپنگ کی جاسکتی ہے۔ لیپ ٹاپ میں ایلومینیم اور میگنیشئم باڈی دی گئی ہے اور اسے نارنجی ، گرے اور کالے ، گرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ کور ایم 3 پروسیسر کے ساتھ لیپ ٹاپ کی قیمت 42990 ہندوستانی روپے اور کور آئی 5 پروسیسر کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت 52990 ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: