Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیٹ بلو اپنے طیاروں کا نیا ڈیزائن تیار کررہی ہے

 برمودا ..... جیٹ بلو نے اپنے ایئربس A320 میں نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے اکانومی کلاس کی سیٹوں کے درمیان کی جگہ 2انچ کم کردی ہے اور اس طرح جو جگہ بچی ہے اس میں اضافی کرسیا ں لگادی گئیں۔ کمپنی کا کہناہے کہ یہ تبدیلی وہ 20برس بعد کررہی ہے تاہم نئے ڈیزائن میں طیارے کے اندر بڑے سائز کے ٹی وی اسکرین لگے ہونگے۔ تبدیلیو ںکے ساتھ پرواز کرنے والا یہ طیارہ پہلی بار بوسٹن سے برمودا پہنچا۔ کمپنی ذمہ داروں کا کہناہے کہ اس نئی تبدیلی سے دوسرے مسافروں کو کوئی خاص زحمت نہیں اٹھانی پڑیگی کیونکہ طیارے کے اندر جو دوسری تفریحی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اس سے انکا دل بہلتا رہیگا۔جیٹ بلو کے ترجمان نے بزنس انسائڈر نامی جریدے کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ نئے ڈیزائن کے بارے میں وہ رائے عامہ کا خیر مقدم کریگی۔

شیئر: