Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نارتھمپٹن شائر:پاکستان ٹیم جیت کیلئے پرعزم

نارتھمپٹن: نارتھمپٹن شائر نے اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز خسارے کے باوجود 4 روزہ پریکٹس میچ کے تیسرے دن 71 رنز کی برتری حاصل کرلی اور اس کی ابھی 5وکٹیں باقی ہیں۔ شکست سے بچنے کیلئے بیٹسمینوں کی زبردست مزاحمت جاری ہے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو نارتھمپٹن شائر نے 240 رنز بنالئے تھے اور اس کے 5کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ روب نیوٹن سنچری بناتے ہوئے 102 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ جوشوو کوب نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگر کھیلی ۔ دونوں بیٹسمینوں نے پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور چھٹی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 94 رنز بنا ئے۔ پہلی اننگز میں نارتھمپٹن شائر کے 259رنز کے جواب میں پاکستان نے 428رنز بنائے۔ گزشتہ روز 357 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تھے۔ پاکستانی ٹیم169رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اسد شفیق شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چوکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 186 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نارتھمپٹن شائرنے دوسری اننگز میں5وکٹوں کے نقصان پر 240رنز بنائے ہیں۔ 169رنز کا خسارہ پورا کرنے کے بعد 71رنز کا اضافہ کیا ہے جبکہ ابھی 5وکٹیں باقی ہیں۔شاداب خان اور راحت علی نے 2،2جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

شیئر: