سعودی عرب میں 20تفریحی مراکز
جدہ.... الترفیہ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 20تفریحی مراکز15شہروں میں قائم کئے جائیں گے۔ ہر مرکز 50ہزار سے ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں تعمیر ہوگا۔ الترفیہ کمپنی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔ کمپنی کے چیئرمین عبداللہ الداوود نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہمیں نجی اداروں سے سرمایہ کاری مطلوب ہے۔ فی الوقت 2بڑے تفریحی گیمز سینٹر قائم کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ ان میں سے ایک جدہ اور دوسرا مشرقی ریجن میں قائم کیا جائیگا۔ ان مراکز میں سینما گھر،پبلک شو اور فنون وثقافت کے علاوہ ریستوران اور تجارتی مراکز بھی کھولے جائیں گے۔دسیوں ہزار سعودیوں کوملازمتیں ملیں گی۔