Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اداروں پر گاڑیاں خریدنے کی پابندی

ریاض .... باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سعودی حکومت نے 3سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ گاڑیاں خریدنے کے بجائے تجرباتی طور پر گاڑیاں کرائے پر حاصل کریں۔ اسی کیساتھ یہ بھی پابندی عائد کی گئی ہے کہ گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنے کیلئے قاعدے ضابطے وضع کئے جائیں۔ متعلقہ تین اداروں میں یہ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں بقیہ میں بھی اسے نافذ کیا جائیگا۔ یہ پابندی گزشتہ دنوں منظر عام پر آنے والی ان رپورٹوں کے تناظر میں شروع کی گئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
 
 
 

شیئر: