Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوشگوار موسم اور فیروزی پانی: الدقم ساحل فیملی پکنک اور تفریح کے لیے بہترین انتخاب

سفید ریتیلا ساحل اور فیروزی شفاف پانی وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
تبوک ریجن کی املج کمشنری کا الدقم بیچ  پر موسم گرما کی تعطیلات کے دوران شہریوں اور سیاحوں کی آمد بڑھ گئی ہے۔
ایس پی اے  کے مطابق یہاں کا خوشگوار موسم، کھجور کے درخت، ہریالی، سفید ریتیلا ساحل اور فیروزی شفاف پانی وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
الدقم بیچ، املج کمشنری کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، یہاں چلڈرن پلے ایریا، ریسٹ ایریا، پرومنڈ اور ساحل سمندر کے خوبصورت نظارے والے کیفے موجود ہیں۔
یہ سی فرنٹ فیملی پکنک اور تفریح کے لیے بہترین انتخاب ہے، الدقم ساحل چوبیس گھنٹے  کھلا رہتا ہے۔ یہاں صبح اور شام کے اوقات میں سیاحوں کی آمد سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

بلدیہ کی جانب سے ساحل اور تفریحی مقامات پر سہولتوں میں اضافہ کیا گیا۔ صفائی اور صحتِ عامہ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے تاکہ وزیٹرز کو محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 

شیئر: