Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون 7 اور 7پلس میں مسئلہ سامنے آ گیا‎

ایپل کمپنی کے اسمارٹ فون آئی فون 7 اور 7 پلس میں خرابی کی شکایات سامنے آرہی ہیں اور صارفین کے مطابق اسمارٹ فون کے اسپیکرز میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ صارفین نے شکایت کی ہے کہ آئی فون 7 اور 7 پلس کا اسپیکر ، میموری کارڈ ، فیس ٹائم اور دیگر فیچر اس وقت کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جب کہیں سے کال آرہی ہو یا کہیں کال کی جا رہی ہو۔کمپنی کی جانب سے اس خرابی کو تسلیم کر لیا گیا ہے اور سروس سینٹرز کو اسے دور کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔کمپنی نے صارفین کو بھی تجویز دی ہے کہ اگر کسی کے فون میں مسئلہ آ رہا ہو تو فون کو بند کر کے دوبارہ کھول لیا جائے یا پھر سروس سنٹر اور ہیلپ لائن سے رجوع کیا جائے اور دی گئی ہدایات پر عمل کیا جائے۔
 

شیئر: