Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیئر ڈائی کا انتخاب کس بنیاد پر کیا جائے ؟

بالوں کو سنوارنا ، نت نئے اسٹائل اپنانا ، بالوں کو مختلف رنگوں میں ڈائی کرنا ، خواتین ان چیزوں کے بارے میں اکثر فکرمند نظر آتی ہیں .    ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آپ جو بھی اسٹائل اپنائیں ، اس سے بالوں کی صحت متاثر نہ ہو  ، اور وہ آپ اسٹائل  کی شخصیت سے مطابقت رکھتا ہو .  اگر  اپ  کسی دوسرے رنگ میں بال  ڈائی کرنا چاہتی ہیں  تو کوئی بھی رنگ استعمال مت کریں ایسا رنگ منتخب کریں جو آپ کی جلد کی ٹون سے مطابقت رکھتا ہو۔ ہمارے  جسم میں میلا نن نامی پگمنٹ  پایا جاتا ہے جو دراصل بالوں‘ آنکھوں اور جلد کی رنگت کی وجہ ہوتا ہے۔  میلانن کی تقسیم اور  مقدارہمیں مختلف جلدی ٹون فراہم کرتے ہیں۔لہذا  ہیئر  ڈائی کا انتخاب کرتے  وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ وہ ڈائی آپ کی اسکن ٹون کی مناسبت سے ہو .  غلط انتخاب آپ کی پوری شخصیت کو متاثر کرسکتا ہے اس سے  آپ کی شخصیت غیر فطری دکھائی دے گی۔ 
اپنی جلد کی رنگت کے مطابق ہیئر کلر کے انتخاب کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے  کہ  آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی جلد کی ٹون گرم ہے یا سرد . ۔ جن لوگوں کی رنگت دھوپ میں سرخی مائل ہوجائے ، اور انکی کلائیوں کی رگیں  نیلی نظر آئیں ،  ان کی ٹون سرد ہے .  جبکہ اگر دھوپ میں آپ کی رنگت سنولا جاتی ہے  اور آپ کی کلائی کی رگیں سبز دکھائی دیتی ہیں تو پھر آپ گرم ٹون کی مالک ہیں۔ 
ہیئر  ڈائی کے انتخاب کے وقت آپ کو چاہیے کہ  ایسا رنگ منتخب کریں جو آپ کے بالوں کے اصلی رنگ سے ایک یاد وشیڈ ہلکا ہا گہرا ہو۔ اس کے علاوہ  آپ  آنکھوں کی پتلیوں کے رنگ سے ملتا جلتا رنگ بھی  بطور ہیئر ڈائی منتخب کر سکتی ہیں۔ پاکستانی خواتین پر براؤن اور برگنڈی کے تمام شیڈز  اچھے لگتے ہیں  . اس کے علاوہ اسٹریکس کے لیے سرخی مائل رنگ مناسب ہیں .   گوری رنگت کی حامل خواتین کو چاہیے کہ گولڈ کے تمام شیڈز سے دور رہیں۔ ایش براؤن بھی  ان کے لیے موزوں نہیں۔ آگر آپ دھوپ میں سرخ ہوجاتی ہیں تو سرخی مائل رنگت سے اجتناب کریں . اگر آپ گرم ٹون کی مالک ہیں تو  چاکلیٹ براؤن اور ایش براؤن  آپ کے بالوں کے لیے بہترین ہے  جبکہ  ٹھنڈی ٹون کی صورت میں مہاگنی اور چیس نٹ بہترین رنگ ہیں . ۔ 
 

شیئر: