Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سن رائزرز حیدر آباد چھوٹے ہدف کے دفاع میں کامیاب

حیدر آباد:سن رائزر ز حیدر آباد کے بولرز نے ایک مرتبہ پھر آئی پی ایل میں چھوٹے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنرز بنگلور کو دلچسپ مقابلے کے بعد5رنز سے شکست دے دی۔رائل چیلنجرز کے بولرز نے بھی اچھی بولنگ کی اور حیدرآباد کی ٹیم کو146رنز پر باہر کردیا تھا تاہم جوابی بیٹنگ میں ان کے بیٹسمین 141رنز بنا سکے ۔سن رائزرز کے کپتان کین ولیمسن کو ان کی عمدہ اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سن رائزرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں146رنز بنائے ۔ کپتان کین ولیمسن نے39گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے2چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے 56رنز کی اننگز کھیلی ۔ شکیب الحسن نے35رنز اسکور کئے ، شیکھر دھون 13رنز اور یوسف پٹھان12رنز بنا سکے۔ مقامی بولرمحمد سراج اور نیوزی لینڈ ٹم ساﺅتھی نے3-3 وکٹیں لیں۔رائل چیلنجرز کے کپتان ویرات کوہلی بھی اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے لیکن ان کے39رنز اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کے33رنز ہدف تک رسائی کے لئے کافی ثابت نہیں ہوسکے جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں مندیپ شرما آخر تک ڈٹے رہے لیکن ہدف سے6 رنز کے فاصلے اوورز ہی ختم ہو گئے ۔ 141رنز بنانے کے دوران رائل چیلنجرز کے6کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ شکیب الحسن نے2جبکہ سندیپ، بھونیشور کمار، راشد خان اور سدھارتھ کول نے ایک، ایک وکٹ لی۔شکیب اور راشد کے سوا سب نے کفایتی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

شیئر: