Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی خطرات کا دائمی حل تیار کرینگے، پومپیو

واشنگٹن ...امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے فیصلے کے بعد امریکہ ایرانی خطرات سے نمٹنے کیلئے حقیقی، جامع اور پائدار حل اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل جل کر طے کریگا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا یورپی اتحادیوں اور دنیا بھر میں موجود امریکہ کے دوستوں کا مشترکہ مفاد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو ختم کرانے کی مہم بھی چلائیگا۔ اس سلسلے میں اپنے اتحادیوں کا تعاون حاصل کریگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایرانی نظام پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں بھی عائد کریگا۔
 
 
 

شیئر: