Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب سٹڈیز کے لیے بیجنگ میں 15ویں انٹرنیشنل فورم کی میزبانی

فورم میں منعقدہ نشستوں میں 60 سے زیادہ ماہرین اور محققین نے حصہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ عرب کلچرل اینڈ ٹورازم کوآپریشن ریسرچ سینٹر اور بیجنگ انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی کے تعاون سے 15ویں بین الاقوامی فورم برائے عرب سٹڈیز کا انعقاد کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق فورم میں چین اور بیرون ملک سے سرکاری اداروں، یونیورسٹیوں، تحقیقی مراکز اور کمپنیوں کے تقریباً 200 نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر منعقدہ نشستوں میں 60 سے زیادہ ماہرین اور محققین نے حصہ لیا جن میں چین اور عرب ممالک کے درمیان ثقافتی و سیاحتی تعاون، علاقائی نظام اور تحقیقی طریقوں میں جدت طرازی جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: