Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے زیادہ وکیل ریاض میں

دمام .... ماہرین قوانین نے شکوہ کیا ہے کہ سعودی عرب کے 7علاقوں میں 20سے بھی کم وکیل ہیں۔ سب سے کم حدود شمالیہ میں ہیں جہا ں وکلاءکی تعداد 3ہے۔ یہ پہلو انصاف کے حصول کی راہ میں اہم خطرہ ہے۔ ریاض میں وکلاءکی تعداد مملکت کے کسی بھی شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ وہاں 2503وکیل کام کررہے ہیں۔ مکہ مکرمہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں 1358وکیل ہیں۔ حائل، جازان، نجران، الجوف اور الباحہ میں وکلاءکی تعداد بہت کم ہے۔ حائل میں ایک ، جازان میں 2، نجران میں 3، جوف میں 4اور باحہ 5ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: