Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں آندھی اور طوفانی بارش سےدیوارمنہدم،5زخمی

نئی دہلی- - - - -دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف علاقوں میں گردوغبار آلودآندھی اور طوفانی بارش ہوئی ۔مغربی یوپی کے متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور کوہستانی علاقوں میں ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
دہلی میں دیوار گرنے سے 5زخمی

 دہلی میں طوفان بادوباراں کے نتیجے میں بدر پور علاقے کے مٹکے والی گلی میں زیر تعمیر 5منزلہ عمارت کی دیواردوسرے مکان پر جاگری ۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایمس ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔
مغربی یوپی کے مختلف علاقوں میں بجلی منقطع
مغربی یوپی میں طوفانی آندھی اور بارش کے باعث غازی آباد، مرادآباد، بلند شہر ، رام پور ، شاملی، سمیت دیگر علاقوں میں رات بھر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ شاملی میں شام 7بجے سے آندھی کے وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی۔مرادآباد کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔آگرہ بھی طوفانی آندھی کی زدمیں رہاجہاں پچھلے دنوں آنیوالے طوفان بادوباراں میں سب سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔
٭ان مقامات پر جاری ہے ہائی الرٹ
دہلی میں طوفان بادوباراں کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن آج مختلف مقامات پر ہائی الرٹ جاری ہے۔ ہماچل پردیش ، مغربی بنگال اور سکم میں طوفان بادوباراں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔آسام ، میگھالیہ، منی پور ، ناگالینڈ ، میزورم اور تری پورہ کے بعض علاقوں میں طوفان کا اندیشہ ہے۔جنوبی ہند کی ریاستوں تامل ناڈو، کیرلا میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ودربھ میںلُو اور مہاراشٹر میں موسم گرم رہے گا۔
٭طوفان بادوباراں سے بچنے کی ترکیب
طوفان بادوباراں سے بچنے کیلئے ریڈیو سے جاری ہدایات سننے ، ٹی وی دیکھنے اور اخبارات پڑھنے کا اہتمام کریں۔کھلے اور نشیبی علاقوں ، وادیوں اور کوہستانی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔الیکٹرانک آلات کے پلگ نکال دیں۔درختوں سے دور رہیں ، موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں۔دریا ،پل ، تالاب وغیرہ میں نہ جائیں۔ چھوٹی کشتی میں سوار ہوں تو فوراً باہر آجائیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے مواخذے کی درخواست مسترد کردی

شیئر: