Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی اہلیہ کا ذیابیطس کے شکار بچوں کے لیے 10 ملین ریال کا عطیہ

وزیر صحت نے شہزادہ سارہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی ولی عہد کی اہلیہ شہزادی سارہ بنت مشھور بن عبدالعزیز نے ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بچوں کے امدادی فنڈ میں 10 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزیر صحت اور صحت وقف فنڈ کے بورڈ آف ڈائڑیکٹرز کے چیئرمین فہد بن عبدالرحمان الجلاجل نے اپنی اور فنڈ سے منسلک تمام عملے کی جانب سے شہزادی سارہ بنت مشھور کی جانب سے کیے جانے والے عطیہ پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیر صحت نے کہا کہ فنڈ سے ذیابیطس کے شکار بچوں کے لیے فراہم کی جانے والی صحت خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں معاونت ہوگی ۔
واضح رہے ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بچوں کے علاج معالجے کے لیے خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں صحت اور غیرمنافع بخش اداروں کا تعاون شامل ہے۔
امدادی فنڈ سے مستفیض ہونے والوں کو تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔ اس ضمن میں 26 این جی اووز کام کررہی ہیں۔ گزشتہ برس فنڈ کے لیے 72 ملین ریال سے زائد عطیات موصول ہوئے تھے۔
 

 

 

شیئر: