Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی مخلوق نے وزرائے اعظم کو گھر بھیجا،مریم اورنگزیب

لاہور... وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق وہی ہے جس نے 17 وزرائے اعظم کو گھر بھیجا۔ جھوٹی خبر کا سہارا لیکر نواز شریف پر الزام تراشی کی گئی۔ یہ تماشا اور مذاق اب ختم ہونا چائیے۔ الیکشن 2018 ءمیں بھی نواز شریف وزیر اعظم ہونگے۔ احسن اقبال کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف 3مرتبہ منتخب ہو نیوالے وزیر اعظم کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف لاڈلا ہر مقدمے میں بری ہو رہا ہے۔ نیب نے ایک جعلی خبر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف پر عائد منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس الزام کے بارے میں ا سٹیٹ بینک 2016 ءمیں پہلے ہی تردید کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت ہم سب کو جن میں سیاستدان، سول سوسائٹی اور عوامی حلقے شامل ہیں۔ بحیثیت قوم اصول طے کر لینے چاہیے کہ ہمیں کن چیزوں پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ان چیزوں کو پارلیمنٹ کے اندر بھی زیر بحث لے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے میں ملوث ملزم کا بیان میڈیا پر جاری کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدام ہے۔ ملزم کے بیان کو ٹی وی پر نہیں آنا چاہئے تھا۔ پمرا کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ ملزم کا کوئی بھی بیان یا وڈیو ٹی وی پر نہ چلنے دے۔ حملہ آورکو گوجرانوالہ منتقل کیا جاچکا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف راکٹ پکڑیں اور خلائی مخلوق سے مقابلہ کریں،بلاول

شیئر: