Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن پولیس نے اے ٹی ایم میں نصب خفیہ کیمروں کا سراغ لگالیا

ویسٹ منسٹر  .....جرائم پیشہ گروہ لوگوں کو لوٹنے اور ان کے لئے مسائل کھڑے کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ ادھر کافی دنوں سے سنا جارہا تھا کہ مختلف جگہوں پر لگی ہوئی کیش مشینوں میں فراڈ ہورہا ہے مگر اس کا پتہ  اس وقت چلتا تھا جب فراڈ ہوچکا ہوتا تھا اور رقم مشین سے  غائب ہوچکی ہوتی تھی۔ اب ویسٹ منسٹر میں لگی ایک اے ٹی ایم  کی چھان بین کے دوران پولیس نے اس بات کا سراغ لگالیا کہ جرائم پیشہ افراد نے کمال مہارت سے اے ٹی ایم کے اندرایسا خفیہ کیمرہ لگادیا تھا جنکا سراغ لگانا بھی آسان نہیں تھا اور جن پر کیش نکالنے والوں کی نگاہ بھی بمشکل ہی پڑ سکتی تھی۔ مالیاتی سیکیورٹی کے مختلف ادارے لوگوں کو اس قسم کے فراڈ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات پر زور دیتے رہے ہیں اور یہ ادارے جگہ جگہ نصب  کیش مشینوں کی جانچ پڑتال بھی کرتے رہتے ہیں او راس موقع پر پولیس انکے ساتھ ہوتی ہے۔ اب ایسی ہی ایک جانچ کے دوران ویسٹ منسٹر کی کیش مشین میں ایک خفیہ کیمرے کا سراغ ملا ہے۔ جس کے بعد محکمہ پولیس مزید حرکت میں آگیا ہے اور لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشینوں کو اچھی طرح سے دیکھ لیا کریں اور وہاں سے رقم نکالنے یا جمع کرنے میں احتیاط برتیں۔ بینکوں نے بھی  اپنے کھاتیداروں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے کہ جس کیش مشین سے کیمرہ نکالا گیا ہے  وہ ایک عرصے سے اسی جگہ لگا ہوا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکا سراغ کسی آن ڈیوٹی پولیس افسر نے نہیں لگایا بلکہ ایک آف ڈیوٹی پولیس اہلکار نے اس کا سراغ اس وقت اتفاقاً لگالیا جب وہ خود بھی مشین سے رقم نکالنے کیلئے آیا تھا۔ دریافت ہونے والا کیمرہ انتہائی چھوٹا اور بیحد حساس ہے۔اسے ایسی جگہ لگایا گیا تھا کہ جہاں سے وہ کیش نکالنے والوں کے کوڈ نمبرز باآسانی محفوظ کرلیتاتھا اور تھوڑی بہت مدد ان رسیدوں سے ہوتی تھی جو کیش نکالنے کے بعد کچھ لوگ نکالتے ہیں اور اپنے ساتھ لیجاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ان رسیدوں کو وہیں پھینک دیتے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یار نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے کیمروں سے لیس مشینیں دوسری جگہوں پر بھی نصب ہوسکتی ہیں جنکا سراغ لگایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: -- -  - -برطانوی ڈاکٹر نے ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا بچی کی ٹانگ کٹوا دی

شیئر: