Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گردے کی پتھری سے بچاؤ کے لیے کیا کریں

عام طور پر گردے میں پتھری بننے کے حوالے سے یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ یہ کوئی پتھریلے اجزاء سے بنتی ہے ۔ گردے میں پتھری کیلشیئم آگزیلیٹ کی جسم میں زیادتی کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہے ۔ اس سے بچاؤ کا آسان اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ صاف و شفاف اور کثافت و غلاظت سے پاک پانی استعمال کیا جائے ۔ اپنی غذا سے ایسے غذائی اجزاء دور کر دیے جائیں جن سے گردے میں پتھری بننے کا احتمال ہو سکتا ہے ۔وہ افراد جنہیں گردے میں پتھری کی شکایت ہو انہیں چاہیے کہ پالک ،   ٹمارٹر ،  چاول ،  سیب ،  امرود ،  گوشت اور دالیں وغیرہ کو ترک کرتے ہوئے پانی کی مقدار اور دیگر مشروبات کا استعمال قدرے بڑھا دیں ۔ اس کے علاوہ بطور علاج آدھا چمچ خالص شہد ، دو چمچ پتھر چٹ بوٹی کا رس ، سیاہ نمک اور سیاہ مرچ کے مرکب کی ایک چٹکی عرق سونف کے آدھے کپ میں ملا کر دن میں دو بار استعمال کریں ۔ متواتر دوہفتوں کے استعمال سے پتھری جسم سے خارج ہوجائے گی ۔ اس تکلیف سے بچنے کے لئے ہلکی پھلکی غذاوں کا استعمال کریں اور ورزش کو اپنے معمول کا لازمی حصہ بنائیں ۔ اسکے علاوہ زیادہ ریشے والے غذائی اجزاء اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں ۔
 

شیئر: