Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا ، جیل میں فائرنگ ،6قیدی ہلاک

 جکارتا۔۔۔ انڈونیشیا  کی ایک  جیل میں قیدیوں کیساتھ فائرنگ  کے تبادلے کے بعد  پولیس نے تمام زیر  حراست  دہشتگردوں کو کنٹرول کرلیا ۔6قیدی ہلاک ہوگئے۔انڈونیشیائی  سیاسی قانون اور سیکیورٹی  امور کے وزیر  ویرا نتو نے بتایا کہ  جکارتا میں ایک جیل  میں قید دہشتگردوں نے اچانک  آپس میں  ہنگامہ آرائی کی۔ اس موقع پر جب پولیس انہیں کنٹرول  کرنے کیلئے پہنچی توانہوں نے  پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ دونوں فریقین  کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا  تاہم کچھ دیر بعد قیدیوں نے  ہتھیار ڈال دیئے  اور پولیس نے  ان پر قابو پالیا۔

شیئر: