ایران ڈیل ختم کرنے سے تیل 2 فیصد مہنگا ہوگیا

ہانگ کانگ۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل ختم کرنے کے اعلان سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2فیصد سے بھی زیادہ بڑھ گئیں۔ امریکی آئل کی قیمت 1.65 ڈالر بڑھ کر 70.71 اور یورپی آئل کی قیمت 1.95 ڈالر اضافے سے 76.80ڈالر فی بیرل ہوگئی۔یاد رہے کہ 2015 میں برطانیہ،چین،جرمنی،روس اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام معطل کرنے کے عوض ایران پرعائد پابندیاں ختم کرنے کا معاہدہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2016 میں ایران بڑا آئل ایکسپورٹر بن کر ابھرا تھا۔ٹرمپ کی جانب سے ایران پرسخت پابندیاں لگانے کے اعلان سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوزکرنے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

شیئر: