Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کے گرد حلقے پڑنے کی وجوہات ‎

آنکھوں کے گرد حلقے پڑنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں .  ان میں سے کچھ کا تعلق اندرونی صحت سے ہے جبکہ کچھ بیرونی عوامل کا نتیجہ ہیں  .  مثال کے طور پر نیند کا پورا نہ ہونا ، رات کو میک اپ صاف کیے بغیر سو جانا ، مناسب خوراک نہ لینا ، ورزش نہ کرنا ،  کمپیوٹر ، ٹی وی اور موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال کرنا اور روتے رہنے  سے آنکھوں کے گرد حلقے پڑ جاتے ہیں .  بعض اوقات کوئی اندرونی بیماری خاص طور پر گردوں کے مسائل  آنکھوں کے گرد حلقے پیدا کر دیتے ہیں .  اسکی وجہ جسم میں پانی کی مطلوبہ مقدار میں کمی ہو سکتی ہے  جسکے باعث  گردے جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نہیں نکال پاتے .  اسکے علاوہ لمبے عرصے تک بخار ، فلو ، نزلہ زکام اورالرجی  بھی آنکھوں تلے سیاہ حلقوں کا سبب بن جاتی ہے .    ٹینشن لینا ، جھک کر پڑھنا اور  بہت  زیادہ سوچتے رہنا بھی آنکھوں کے گرد  حلقوں کا باعث بنتے ہیں .  ان وجوہات کو دور کرکے سیاہ حلقوں سے با آسانی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے .  آپ اپنی طرز زندگی میں تبدیلی لائیں .    متوازن غذا کا استعمال کریں  . سونے جاگنے کے مناسب اوقات مقرر کریں  اور  باقاعدگی سے ورزش کریں  .  آنکھوں کے لیے کچھ خاص یوگامشقیں ہیں   جنہیں اپنا کر آپ بہت جلد  سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں . 
 

شیئر: