Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے بچوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم کا سلسلہ جاری

امداد کے ساتھ فلسطینی بچوں کے لیے تفریحی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی کی جانب سے امدای مہم کے ایک حصے کے طور پر وسطی غزہ کے  پناہ گزین کیمپوں میں مقیم متاثرہ بچوں میں موسم سرما کے ملبوسات تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فیلڈ ٹیموں نے سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج کے تعاون سے جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، ملبوسات تقسیم کیے۔
اس کے ساتھ تفریحی پروگرام کا بھی اہتمام کیا، انسانی امداد کے ساتھ ان کی نفسیاتی دیکھ بھال بھی ضروری ہے، یہ بچے مشکل حالات کے باوجود تحفظ اور خوشی کے مستحق ہیں۔
یاد رہے سعودی قیادت نے سعودی عوامی مہم کے ذریعے غزہ میں انسانی صورتحال سے نمنٹے اور مصائب کے خاتمے کےلیے فضائی، بحری اور زمینی پلوں کے ذریعے امداد کی فراہمی کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔
اب تک 78 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے ساڑھے 7 ہزار ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔

اب تک ساڑھے 7 ہزار ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ سیکڑوں امدادی ٹرک خوراک اور طبی امداد لے کرغزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسں فراہم کیں۔
سعودی امدادی ایجنسی نے غزہ کی پٹی میں امدادی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 90.35 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط  کیے۔
جبکہ سرحدی راہداریوں کی بندش کے باعث امداد کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کےلیے اردن کے تعاون سے ایئر ڈراپ امددی آپریشن بھی کیے۔

 

شیئر: