Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس: دوسرا مرحلہ

گلگت:شاہراہ قراقرم پر پہلی بین الاقوامی سائیکل ریس ٹورڈی خنجراب کا آغاز گزشتہ روز گلگت کے سٹی پارک سے ہوا۔ 3روزہ سائیکل ریس میں دنیا بھر سے 107 سائیکلسٹ شریک ہیں جنہیں 12 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔تمام ٹیمیں گزشتہ شام پہلے مرحلے کے اختتام پر گلگت بلتستان کے خوبصورت ضلع نگر پہنچیں جہاں ایک رات قیام کے بعد دوسرے مر حلے میں سوست گاوں پہنچیں گے جو پاک چین سرحدی علاقے میں پاکستان کا آخری بڑا گاوں یا تجارتی قصبہ ہے ۔ سوس درہ خنجراب سے 87 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد کا کہنا ہے کہ اس پورے ایونٹ کے لیے تمام راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ سائیکلسٹس کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جب سائیکلسٹس خنجراب ہائی وے سے گزریں گے تو ٹریفک وقتی طور پرمعطل کی جائے گی۔ریس کے تیسرے اور فائنل راونڈ میں تمام سائیکلسٹس خنجراب میں پاک چین سرحد پر اس ریس کا اختتام کریں گے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ہارون اور ڈائریکٹر محمد اقبال نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ اس ریس میں امریکہ، افغانستان، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے سائیکلسٹس بھی شامل ہیں۔

شیئر: