Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارساز کمپنی میں 2ہزار روبوٹ” ملازم“

بارسلونا .... بارسلونا میں ایک جدید کار ساز فیکٹری نے 2000 سے زیادہ روبوٹس سے کام لینا شروع کردیا ہے۔ اب یہی روبوٹ پوری کار تیار کرکے چند گھنٹوں میں مالکان کے حوالے کردیتے ہیں۔ ایک کار کی باڈی صرف 68سیکنڈ میں تیار ہوجاتی ہے۔ اس کمپنی میں اب بھی 7ہزار سے زیادہ عملہ ملازم ہے اور یہ بارسلونا کے قریب قائم ہے۔ ایبیزا اور لیون نامی کاروں کی اسمبلنگ کیلئے 2ہزار سے زیادہ روبوٹ موجود ہیںجب وہ کام کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے رقص کررہے ہوں۔ ان روبوٹ پر مختلف رنگ کئے گئے ہیں جس سے انکے کام کرتے ہوئے حرکت بھلی لگتی ہے۔
 

شیئر: