Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سر درد دور کرنے کے نسخے

سر درد مختلف قسم کا ہوتا ہے .  بعض اوقات یہ سر کے آدھے حصے میں اور کبھی  پورے سر میں محسوس ہوتا ہے .  بعض اوقات یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ متلی اور قےکی شکایت بھی ہو جاتی ہے .  جو شخص سر کے درد میں مبتلا ہو اسے چاہیے کہ نمک کی ایک چٹکی زبان  پر رکھ لے اور پھر  دس یا پندرہ منٹ بعد ایک گلاس ٹھنڈا پانی پی لے .  درد بہت جلد دور ہو جائے گا .  اس کے علاوہ اگر پیاز کو اچھی طرح پیس کر تلووں پر لیپ کریں تو  ہر قسم کا درد دور ہو جاتا ہے .  علاوہ  ازیں  تربوز کے بیج یا مغز لے کر کونڈی  میں ڈال کر پانی ملائیں اور اسے خوب گھوٹیں  یہاں تک کہ مکھن کی طرح کا ہو جائے .  پھر اس کا لیپ مریض کے سر پر کریں .  سر کا درد دور ہو جائے گا . 
 

شیئر: