Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچھ سیاسی پارٹیاں قتل کرانے کی سازش کررہی ہیں، ممتابنرجی

نئی دہلی.... مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی پارٹیاں انہیں قتل کرنے کی سازش رچ رہی ہیں لیکن ’’میں ڈرنے والی نہیں ہوں‘‘ ۔ انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی سیاسی وصیت کر چکی ہیں کہ ان کے بعد پارٹی سربراہ کون ہوگا۔ ایک سیاسی پارٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس پر قتل کی سپاری دینے کا الزام لگایا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے قتل کیلئے جن کرائے کے قاتلوں کو سپاری ملی ہے،وہ ان کے دفتر، رہائش اور ارد گرد کے مقامات کی ریکی بھی کر چکے ہیںتاہم بنرجی نے اس پورے واقعے کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی زندگی میں کئی بار اس طرح کی سازشوں کا شکار ہونے سے بچ چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو کے حکام نے ان کو فوری طور پر سرکاری بنگلہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیاہے۔ دریں اثنا ترنمول کانگریس کے ایک سینیئر رہنما نے تصدیق کی کہ معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
 

شیئر: