Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں امتحانات کے زمانے میں 17ملین نشہ آور گولیاں ضبط

13مئی 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ”الوطن“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جوہرة اسٹیڈیم میں فائنل فٹبال میچ میں الاتحاد ٹیم کو کپ عطا کردیا
٭ شائقین9گھنٹے قبل ہی ہزاروں کی تعداد میں اسٹیڈیم میں پہنچ گئے تھے، شاہ سلمان کی آمد پر پورا اسٹیڈیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
٭ 2017ءکے دوران سعودی برآمدات میں 20.8فیصد کا اضافہ
٭ بین الاقوامی حقیقی بے روزگاری کی شرح سعودی عرب سے 5گنا زیادہ ہے، خصوصی رپورٹ
٭ مملکت میں امتحانات کے زمانے میں 17ملین نشہ آور گولیاں ضبط کی گئیں
٭ ترکی اپنے یہاں اسرائیلی قونصل خانے کی جانب سے ریاست کے قیام کے 70ویں یوم تاسیس کے جشن میں شریک
٭ 40برس بعد جدہ کے ریستورانو ںمیں غنائی ٹیموں کی سرگرمیاں بحال
٭ مدینہ منورہ میں شٹل سروس سے 30لاکھ افراد فیض یاب ہونگے
٭ عراقی انتخابات کے بعد ایرانی اثر و نفوذ کے بڑھنے کے امکانات، ماہرین کی جانب سے انتباہ
٭ السلیف بندرگاہ میں دھماکے سے دوچار ہونے والے ترک جہاز کو بحفاظت نکال لیا گیا
٭ یمنی فوج باب المندب کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے قریب جاپہنچی
٭ پاکستان نے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کردی
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: