Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند: شاپنگ مال میں برقی زینے سے سیلفی لینے کی کوشش میں بچہ گر کر ہلاک

گنگانگر ، راجستھان .... سیلفی کے شوق میں ہلاکتوں کا سلسلہ بے روک ٹوک جاری ہے۔ایک دن قبل ریچھ کے ساتھ سیلفی کے چکر میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھونے سے بچ گیا تاہم اب وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں ہے۔ اب راجستھان کے شہر گنگا نگر میں ایک شاپنگ مال میں انتہائی ہولناک واقعہ اسی طرح کا پیش آیا ہے ۔ اس موقع کی جو تصاویر اور وڈیو سامنے آئی ہیں اسے دیکھنے کیلئے بھی حوصلہ چاہئے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ خریداری کیلئے مال میں آنے والے ایک جوڑے کو اچانک سیلفی بنانے کا شوق پیدا ہوا اور شوہر نامدار نے اسکے لئے خود ہی فرمائش کی۔ بیوی بیچاری کیا کرتی جس وقت شوہر کی فرمائش اس کے پاس آئی اس وقت خاتون اپنے 10ماہ کے بچے کے ساتھ مال کی تیسری منزل کی ایسکیلیٹر پر تھی۔ سیلفی بنانے کے شوق میں اسے خیال بھی نہیں رہا کہ کوئی ناگہانی حادثہ اسے انتہائی غم و افسوس سے دوچار کرسکتا ہے۔ وڈیو سے صاف پتہ چلتا ہے کہ سیلفی بناتے وقت ہی 10ماہ کی بچی ماں کی گود سے اچانک پھسلی اور 3منزل نیچے جاگرنے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اس  حوالے سے جو خفیہ کیمرے کی فوٹیج جاری ہوئی ہے  اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس ہولناک  واقعہ میں سارا قصور عاقبت نااندیش قسم کے شوہر کا تھا۔  اس موقع پر جو دوسرے لوگ شاپنگ مال میں موجود تھے ان کا کہنا ہے کہ چلتی ہوئی سیڑھی سے بچے کو گود میں لیکر کھڑے ہونے کی وجہ سے عورت کا توازن بگڑ گیا اور تواز ن برقرار رکھنے کی کوشش میں ہاتھ سے بچہ چھوٹ کر نچلی منزل پر جاگرا۔ لوگوں نے فوری طور پر بچی کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شرو ع کردی ہے تاہم پولیس کا کہناہے کہ یہ صریحاً حادثہ نظرآرہا ہے۔ واضح ہو کہ ایک دن قبل ممبئی میں بھی اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بچہ ماں کی گود سے پھسل کر عمارت کی دوسری منزل سے گرا اور ہلاک ہو گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -کلینر روبوٹ کا تعاقب کرنیوالی بلیاں

شیئر: