Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا آزاد یونیورسٹی کے شعبہ جرنلزم میں داخلہ جاری

حیدرآباد۔۔۔۔مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت نے غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم میں 3سالہ گریجویشن کورس کا آغاز کردیا جس میں داخلے کی کارروائی شروع کردی گئی۔یونیورسٹی میں 2004سے پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم مکمل کرنیوالے طلبہ ملک کے مختلف معروف میڈیا اداروں سے منسلک ہوچکے ہیں۔اس شعبے نے چند برس قبل ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم میں پی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیا جسے پوسٹ گریجویٹ کورس کی طرح بڑی کامیابی سے چلایا جارہا ہے۔مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو سینٹرل یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے۔ اس کا شمار ملک کی ممتاز یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے ۔ شعبہ ماس کمیونیکیشن و جرنلزم کے ڈین و صدر پروفیسر احتشام احمد خان نے بتایا کہ شعبہ کے فارغ ہونے والے 90فیصد طلبہ ملک کے مختلف میڈیااداروں سے وابستہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اردو لکھنے اور پڑھنے والے طلبہ کسی بھی بورڈ یا ادارے یا مدرسہ سے 40فیصد نمبرز کے ساتھ بارہویں جماعت یا اس کے مماثل کلاس میں کامیاب ہونا لازمی ہے۔ پروفیسر احتشام نے بتایا کہ داخلے کیلئے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 9جولائی 2018ء مقرر کی گئی ہے۔یونیورسٹی میں داخلہ پانیوالی تمام طالبات کو ہاسٹل کی سہولت فراہم کی جائیگی۔پی ایچ ڈی کورس میں داخلے کے خواہشمند امیدوار نشستوں اور درکار اہلیت کے بارے میں یونیورسٹی کی ویب سائٹhttp://www.manuu.ac.in/سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:- - - -فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک رات کا کرایہ ایک ریال

شیئر: