شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں یوراگوائے کے وزیرخارجہ کی ملاقات
جمعرات 30 اکتوبر 2025 20:42
مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں یورا گوائے کے ہم منصب ماریو لوپاٹکن کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ دلچسپی کے امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر یورا گوائے میں سعودی سفیر فیصل المندیل بھی موجود تھے۔
