Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دسمبر کے دوران عرب ملکوں کےلیے فضائی ٹکٹوں میں 50 فیصد تک اضافہ متوقع

قیمتوں میں اضافہ 10 جنوری تک مختلف سطح پر برقرار رہنے کی توقع ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات سے عرب ممالک کے مختلف شہروں کے لیے فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں دسمبر کے دوران اضافہ متوقع ہے جو اکتوبر اور نومبر کے مقابلے میں 50 فیصد تک زیادہ ہوسکتا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق یہ اضافہ سکولوں میں موسم سرما، سال نو اور دیگر تعطیلات کے موقع پر مصروف سیزن کے باعث سامنے آرہا ہے۔
آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹس سے حاصل کردہ اعداد وشمار کے مطابق دسمبر کے آغاز سے فضائی کرایوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ 10 جنوری تک مختلف سطح پر برقرار رہنے کی توقع ہے۔
دمشق کے لیے اوسط کرایہ نومبر میں 1200 درھم سے بڑھ کر 1800 درھم ہوگیا۔ 50 فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا گیا۔
بیروت کے لیے 38 فیصد، عمان کے لیے 33 فیصد، قاہرہ کے لیے 27 فیصد اور اسکندریہ کے لیے 20 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
ایک ٹریول گروپ کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے دسمبر کے لیے ٹریول بکنگ کے باعث ٹکٹوں کی قیمتیں اکتوبر سے بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔ 
ایک ٹریول ایجنسی کے جنرل مینجر کا کہنا تھا کرائے میں مزید اضافے کی توقع ہے خصوصا جب سکول کی تعطیلات شروع ہوں گی۔ دسمبر کا پہلا اور آخری ہفتہ سفر کے حوالے سے زیادہ مصروف ثابت ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا امارات سے بیرون ملک سفر کے لیے دسمبر سب سے مصروف مہینہ ہے۔ شہری اور مقیم غیرملکی اکتوبر کے آخر سے ہی اپنی پروازوں کے لیے بکنگ کرا رہے ہیں۔
ایک سیاحتی ایجنسی کے سیلز مینجر کا کہنا تھا  فضائی ٹکٹوں کے ساتھ ہوٹلوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ مسافروں کو چاہئے کہ وہ وقت سے پہلے بکنگ کرولیں۔
ان کا کہنا تھا جنوری کے پہلے ہفتے تک یہ صورتحال برقرار رہے گی، اس کے بعد  فضائی کرائے میں کمی متوقع ہے۔

 

شیئر: