Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ کا اعلان کردیا، کوئی خاتون شامل نہیں

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلٰی کے فوکل پرسن یار محمد خان نیازی کے مطابق صوبائی کابینہ میں پشاور سے مینا خان آفریدی، ہری پور سے ارشد ایوب خان اور سوات سے ڈاکٹر امجد کو شامل کیا گیا ہے۔
کوہاٹ سے آفتاب عالم خان، چارسدہ سے فضل شکور خان، نوشہرہ سے خلیق الرحمان، بونیر سے ریاض خان اور بونیر سے ہی سید فخر جہاں بھی خیبر پختونخوا کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان اور رکن قومی اسمبلی شہرام تراکئی کے بھائی فیصل خان ترکئی کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عاقب اللہ خان اور فیصل خان تراکئی نے سابق وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اس کے علاوہ صوبائی کابینہ میں سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو ایک بار پھر شامل کر لیا گیا ہے۔ بٹگرام سے تاج محمد ترندہ کو بھی مشیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔
اسی طرح کوہاٹ سے شفیع جان کو معاون خصوصی کی حیثیت سے خیبر پختونخوا کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

شیئر: