Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی بنگال : پنچایت انتخابات کے دوران پرتشدد ہنگامے ،12 افرادہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔طویل قانونی جدوجہد کے بعد آج پنچایت انتخابات  شروع ہوئے جو پُرتشدد ہنگاموں اورفسادات کی نذر ہوگئے۔پرتشدد ہنگامو ں کی آگ اس قدر بھڑک رہی ہے کہ اب تک12افراد ہلاک جبکہ علی پور میں 5صحافی زخمی ہوگئے۔وزارت داخلہ نے مغربی بنگال حکومت سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے ۔ صبح سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ووٹوں کی گنتی 17مئی کو ہوگی ۔2019ء کے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر پنچایت انتخابات کو بیحد اہمیت دی جارہی ہے۔یہ ایک مرحلے میں مکمل ہوگا۔
سی پی ایم کارکن اور اہلیہ کا قتل
٭جنوبی 24پرگنہ ضلع میں سی پی ایم کے کارکن اور اس کی اہلیہ کو قتل کرکے مکان نذرآتش کردیا گیا ۔شمال24پرگنہ ضلع میں بی جے پی کارکن پر دھار دار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا گیا۔
سرعام تھپڑ
٭کوچ بہار میں مغربی بنگال حکومت کے شمالی بنگال کے ترقیاتی وزیر ربیہہ ناتھ گھوش نے بی جے پی کے کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کیا ۔ مرشدآباد میں متعدد پولنگ بوتھوں کی ووٹنگ لسٹ تالابوں میں پھینک دی گئیں جس کے بعد ان مراکز پر ووٹنگ منسوخ کردی گئی۔
پرتشدد ہنگامے
٭پرتشدد ہنگاموں پر الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ووٹنگ شروع ہونے کے 3گھنٹے بعد سے ہی مختلف ووٹنگ مراکز سے تشدد اور ہنگاموں کی شکایات موصول ہونے لگی تھیں۔کمیشن نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے کہا کہ وہ شمالی24پرگنہ ، گوچ بہار اور جنوبی 24پرگنہ اضلاع میں فساد پر قابو پانے اور حالات کنٹرول کرنے کی کارروائی کریں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آج 621اضلاع کے 6157پنچایات کمیٹیوں اور 31 ہزار 827گاؤں پنچایتوں میں ووٹنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی نے عوام کے 19لاکھ کروڑ لوٹ لئے

شیئر: