Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوفان بادوباراں سے آم کی فصل تباہ

لکھنؤ۔۔۔۔ریاست اتر پردیش ملک بھر میں ذائقے دار اورمختلف اقسام کے آموں کے حوالے سے مشہور ہے۔آم کے شائقین کو اس مرتبہ من پسند آم کم اور مہنگے داموں ملیں گے۔ مسلسل آندھی اور طوفان بادوباراں اور ژالہ باری کے باعث باغوں میں آموں کے ڈھیر لگ گئے۔بازاروں میں کچے آموں کی مطلوبہ قیمت بھی نہیں مل رہی جس سے باغبانوں کو بھاری خسارے کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شعبہ زراعت و کاشتکار کے اعلیٰ حکام نےآم کے باغات کا دورہ شروع کردیا۔انہوں نے بتایاکہ آم کی فصل کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیکر  رپورٹ وزارت زراعت کے اعلیٰ عہدیداروں کو روانہ کی جائیگی ۔ ملیح آباد کے تاجروں اور باغبانوں کا کہنا ہے کہ آم کی فصل ہی ہمارا ذریعہ معاش اور سرمایہ حیات  ہے، سال بھرتک درختوں پردواؤں کا چھڑکاؤ اور کیڑوں سے بچانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔ امسال آندھی، طوفان بادوباراں اورژالہ باری سے 40فیصد فصل تباہ ہوگئی جس سے بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا ، آم کے باغبانوں نے حکومت سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شادی ہال میں لڑکی کا ہنگامہ

شیئر: