Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

200 اور 2000 کے گندے و پھٹے پرانے نوٹ تبدیل نہیں ہونگے

نئی دہلی۔۔۔۔۔200 اور 2000 کے گندے،پھٹے، پرانے نوٹ آر بی آئی تبدیل نہیں کرے گی۔ایسے  نوٹوں کی تبدیلی کا معاملہ آر بی آئی ایکٹ کے سیکشن 28کے تحت آتا ہے۔ اس ایکٹ میں 5، 10، 50، 100، 500، 1000، 5000 اور 10000 روپے کے نوٹوں کی تبدیلی کا تذکرہ موجود ہے لیکن 200 اور 2000 کے نوٹ کا نہیں۔ نومبر 2016 ءکے بعد ہی 200 اور 2000 کے نوٹ مارکیٹ میں آنے کے بعد آر بی آئی ایکٹ کے سیکشن 28میں ترمیم نہیں کی گئی۔نریندر مودی حکومت میں نوٹ بندی کے بعد بازار میں پیش کیے گئے نئے 500 کے نوٹ تو تبدیل کئے جائیں گے تاہم 200 اور 2000 کے نوٹ کے ساتھ ایسا نہیں ۔ جب تک آر بی آئی کے نوٹ ریفنڈ کے ضابطوں میں ترمیم نہیں کی جائے گی عوام پریشانیوں سے دوچار رہیں گے۔ اقتصادی امور کے سیکریٹری سبھاش گرگ نے 17 اپریل کو اطلاع دی تھی کہ ملک میں  2000 روپے کے 6.70 لاکھ کروڑ نوٹ بازاروں میں زیرگردش ہیں۔ بینکوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 2000 روپے کے کچھ گندے اور خراب نو ٹ موجود ہیں  لیکن ضابطوں میں ترمیم نہ ہونےکے باعث ابھی تک انہیں تبدیل نہیں کیا جاسکا۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ 2017 ءمیں ہی ضابطے میں ضروری تبدیلی سے متعلق وزارت مالیات کو خط ارسال کیا گیا تھا  لیکن تاحال حکومت کی جانب سےکوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -مغربی بنگال : پنچایت انتخابات کے دوران پرتشدد ہنگامے ،12 افرادہلاک

 

شیئر: