سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں پیر 9 مارچ کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 537 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 180 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب پیر کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 37 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 894 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 625 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونے کی قیمت میں 65 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 106 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 84.10 ڈالر ہو چکی ہے۔