Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر پوتن کی جانب سے ایران کے نئے سپریم لیڈر کی ’غیر متزلزل‘ حمایت

صدر پوتن نے کہا کہ روس ایران کے لیے ایک قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کے روز ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے ’غیر متزلزل حمایت‘ کا عہد کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای  کو ان کے والد اور سابق سپریم لیڈر کی امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ہلاکت کے بعد اس منصب پر مقرر کیا گیا۔
پوتن نے خامنہ ای کو بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ ’میں تہران کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت اور اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔’
انہوں نے مزید کہا کہ روس ایران کے لیے ایک قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
روسی رہنما نے کہا کہ ’ایسے وقت میں جب ایران مسلح جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، اس اعلیٰ منصب پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً بہت زیادہ ہمت اور لگن کی متقاضی ہوں گی۔‘

شیئر: