پیر 9 مارچ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 37 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 279 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 42 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 6 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 76 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 725 روپے 63 پیسے، کویتی دینار کی 911 روپے 93 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 43 پیسے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 65 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 3 پیسے جبکہ قیمت فروخت 74 روپے96 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 81 پیسے جبکہ قیمت فروخت 76 روپے 71 پیسے رہی۔