Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح کے ریکارڈ پر ریکارڈ ، منیجر کا خراج تحسین

 
لیور پول:انگلش کلب لیور پول کے کوچ ومنیجر جرگن کلوہپ نے محمد صلاح کے شاندار کھیل اور ایوارڈ پر ایوارڈ جیتنے کی صلاحیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مذاقاً کہا کہ اب تو ایسا لگتا ہے کہ صلاح اپنے گاڑی سے قدم نیچے رکھتا ہے تو کوئی نہ کوئی ریکارڈ بن جاتا ہے۔ لیور پول کے ساتھ اپنے پہلے سیزن میں صلاح نے فٹبالر آف دی ایئر کے 3، بیسٹ فٹبالر آف دی منتھ کے 3اور ٹاپ اسکورر کے طور پر نیا ریکارڈ قائم کرکے گولڈن بوٹ ایوارڈ بھی اپنا نام کیا ہے اور جرگن کلوپ اسی پر مصری کھلاڑی کی تعریف کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صلاح ابھی بہت کچھ کر سکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ بہت آگے جائے گا۔

شیئر: