Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انصاف ڈاکٹرز فورم سعودی عرب میں تنظیم سازی کا آغاز

ڈاکٹر حمید آفریدی صدر، ڈاکٹر چوہدری عاطف جنرل سیکریٹری نامزد
ریاض(ذکاءاللہ محسن) انصاف ڈاکٹرز فورم سعودی عرب نے پا کستان میں انصاف ڈاکٹرزفورم تنظیم کی ہدایت پر ڈاکٹر حمید آفریدی صدر جبکہ ڈاکٹر چوہدری عاطف کو جنرل سیکریٹری نامزد کردیا۔ تنظیم کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے صحت کے متعلق سہولیات فراہم کرنے کےساتھ پاکستان تحریک انصاف کےلئے صحت کے حوالے سے پالیسی بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔انصاف ڈاکٹرز فورم سعودی عرب ملک کے ہر علاقے میں اپنی کابینہ کا اعلان کرے گی۔اس سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جن کو اپنی نظرئیے کے مطابق انصاف ڈاکٹرز فورم کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ کیا جارہا ہے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم سعودی عرب کے صدر ڈاکٹرحمید آفریدی کی سربراہی میں ایک وفد نے سینٹرل ریجن کے قائمقام صدر روزی گل اور انفارمیشن سیکریٹری شفیع خان اتمانخیل سے ریاض میں ملاقات کرکے پاکستانی کمیونٹی کی بہبود سمیت ڈاکٹرز کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔سینٹرل ریجن نے انصاف ڈاکٹرز فورم سعودی عرب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور انکو اپنی کابینہ اور تنظیم مکمل کرنے کا کہا۔ سینٹر ل ریجن نے انصاف ڈاکٹرز فورم کی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی اور ان کے مشن کو قوم کےلئے ایک مشعل راہ قراردیا۔اجلاس میں ڈاکٹر اختر محمود، ڈاکٹر اسرارالحق، ڈاکٹر عطرت عباس، ڈاکٹر نوید قریشی اور ڈاکٹر عمر خان بھی موجود تھے۔

شیئر: