Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویسٹی بن ہیئر اسٹائل ‎

ٹویسٹی بن بنیادی ہیئر اسٹائلز میں سے ایک ہے  جس میں دو  چوٹیوں کی مدد سے خوبصورت بن بنایا جاتا ہے ۔ یہ بنانے میں آسان اور ہرطرح کی تقریب کے لئے موزوں  ہے ۔
سب سے پہلے بالوں کو کنگھا کر کے انہیں درمیان سے دو برابر حصوں میں تقسیم کر لیں ۔ دونوں حصوں کے بالوں کو الگ الگ اوپر اٹھا کر اونچی پونی بنالیں ۔ پھر ہر پونی کو دو حصوں میں تقسیم کر کے، اور دونوں حصوں کو ایک دوسرے کے گرد لپیٹ کر   روپ بریڈ بنا لیں ۔ روپ بریڈکے نچلے سروں کو ربر بینڈ کی مدد سے باندھ دیں تاکہ چوٹی کے بل محفوظ رہیں ۔ اب دونوں بریڈز کو سر کے پچھلے حصے پر  ایک دوسرے کے گرد لپیٹا شروع کریں ۔ جب وہ مکمل ایک دوسرے پر لپٹ کر بن کی شکل اختیار کر لیں تو یوپن کی مدد سے اسے فکس کرلیں ۔ مزید خوبصورتی اور صفائی کے لیے بابی پن کی مدد سے چھوٹی لٹوں اور بن سے باہر رہ جانے والے بالوں کو سیٹ کر لیں ۔ آخر میں ہیئر اسٹائل کو زیادہ دیر تک برقرار رکھنے کے لیے ہیئر اسپرے کر لیں ۔

شیئر: