Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پامپی کی سرنگ سے 2ہزار سال قبل مرنیوالے گھوڑے کی باقیات برآمد

سویتا گولیانہ، پامپی .... روم کے اس قدیم اور تاریخی شہر میں ایک سرنگ کی کھدائی کے دوران 2ہزار سال قبل مرے ہوئے گھوڑے کی باقیات ملی ہیںجس کے بارے میں ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے یہ گھوڑا فوجی نوعیت کا تھا یعنی میدان جنگ میں پیدل فوجیوں کی مدد کیلئے اسے استعمال کیا جاتا تھا اور یہ بار برداری کے کام بھی آتا تھا۔ اسے دریافت کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کا کہناہے کہ مرے ہوئے گھوڑے کی باقیات کم از کم 2ہزار سال پرانی ضرور ہیں مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اب بھی اس کے خدوخال اور جسامت کے ساتھ قد کاٹھ سے صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ گھوڑا تھا۔ واضح ہو کہ اس گھوڑے کی دریافت سویتا گولیانہ میں قائم سلطنت روما کے قدیم محل کے کھنڈرات کی کھدائی کے دوران ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ ماہرین علاقے میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی خفیہ سرنگوں کی تلاش میں مصروف تھے اور تقریباً200فٹ لمبی سرنگ کا سراغ لگانے کے بعد اسے دریافت کیا۔ گھوڑے کے علاوہ یہاں سے ایک شخص کی نعش بھی برآمد ہوئی ہے جسکی عمر 40تا 55سال کے درمیان رہی ہوگی۔ کہا جاتا ہے کہ اس سرنگ کے اندر جرائم پیشہ افراد نے تاریخی نوادرات اور دوسری چیزوں کو لوٹنے اور چرا کر لیجانے کی وجہ سے دھماکے کئے تھے اور مرنے والا شخص انہی دھماکہ کرنے والے لیٹروں میں شامل تھا۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس کارروائی کے بعد پوری سرنگ کو اپنا اڈہ بنانا چاہتے تھے۔ بنیادی طرز پر یہ چور مختلف قبرستانوں میں جاکر قبریں کھودتے اور وہاں سے قیمتی چیزیں چرا کر قبر کو اس طرح ڈھک دیتے تھے کہ اس کا اندازہ ہی نہیں ہوتا تھا کہ اس قبر کو منہدم کرکے اسکے اندر کی چیزیں چرا لی گئی ہیں۔ گھوڑے کی تشخیص کے عمل کو حتمی مراحل تک پہنچانے کیلئے پہلی بار پلاسٹر کاسٹنگ کا عمل استعمال کیاگیا۔ واضح ہو کہ اسی علاقے میں قائم ماﺅنٹ ویسوویس میں 78ءمیں زبردست فشار ہوا تھا۔ جسکے نتیجے میں بہت سے انسان جانور، چرند و پرند ہلاک ہوگئے تھے۔
 
 

شیئر: