Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بتیاں بجھانے کے حکم پر روبوٹ کا فوری عملدرآمد

اورلینڈو، فلوریڈا ....  طوطوں کے بارے میں یہ کہنا کوئی نئی بات نہیں کہ وہ بہت تیز اور چالاک ہوتے ہیں۔ انہیں  محکوم بننا  بھی آتا ہے اور حکم چلانا بھی اچھی طرح سے انہیں معلوم ہے۔ ایسا ہی واقعہ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک چالاک طوطے نے امیزون کے تیار کردہ ایک معاون روبوٹ کو بتیاں بجھانے کا حکم دیا اور پھرروبوٹ نے فوری طور پر اس کے حکم کی تعمیل بھی کی۔ یہ طوطا  فلوریڈا کے کسی شخص نے اپنے گھر میں پال رکھا تھا۔ اسے  روبوٹ سے’’ گپ شپ‘‘ لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔  چالاک طوطے کا نام پیٹر ا بتایاجاتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بیحد ذہین ہے او راس نے حال ہی میں چند نئی ٹریکس بھی معلوم کی ہیں۔ جن کی مدد سے وہ حکم چلاتا رہتا ہے اور اسی صلاحیت کا مظاہرہ اس نے امیزن کے تیار کردہ اس روبوٹ ایلیکسا پر کیا۔ یہ طوطا انگریزی زبان بھی بہت اچھی طرح بولتا ہے اور طرح طرح کی سیٹیاں بجا کر اپنے’’ اہل زبان‘‘ کا ثبوت پیش کرتا ہے۔ گزشتہ سال برطانیہ میں افریقی رنگ کے ایک بھورے طوطے بڈی نے اپنی مالکن کو ذہانت اور چالاکی سے حیرت  زدہ کردیا تھا۔

 

مزید پڑھیں:- - - -ہند: ہیرو پولیس اہلکار نے ٹرین سے بچی کی جان بچالی

شیئر: