Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاعی چیمپیئن جرمنی اہم فٹبالر ماریو گوٹزے سے محروم

ریو ڈی جنیرو: فیفا عالمی چیمپیئن جرمنی اور 5 مرتبہ کی چیمپیئن برازیل ٹیم نے جون میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ۔ 2014 ورلڈ کپ میں جرمنی کو چوتھی مرتبہ عالمی چیمپیئن بنوانے والے ماریو گوٹزے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ماریو گوٹزے نے 4 برس قبل ارجنٹائن کے خلاف فائنل میچ میں اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر کے جرمنی کو چیمپیئن بنوایا تھا۔ انجری سے دوچار بائرن میونخ کے گول کیپر مینوئل نوئر اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جہاں انہوں نے 4سال قبل شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔جرمنی کو میگا ایونٹ میں گروپ ایف میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ میکسیکو، سوئیڈن اور جنوبی کوریا سے ہو گا ، وہ 17 جون کو میزبان روس سے میچ کے ذریعے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گی۔ادھر برازیل کے اسکواڈ میں اسٹار فٹبالر نیمار کو انجری مسائل کے باوجود شامل کر لیا گیا ہے جو ایونٹ تک مکمل فٹ ہو سکتے ہیں۔ فرانسیسی کلب پیرس سینیٹ جرمین کی نمائندگی کرنے والے نیمار میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور مارچ میں ان کے پاوں کا آپریشن ہوا تھا ۔ ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ نیمار 3ماہ تک فٹ بال نہیں کھیل سکیں گے جس کی وجہ سے ان کی میگا ایونٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار تھی لیکن برازیلین فٹبال حکام کو امید ہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز تک نیمار فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ برازیل کی ٹیم کو پہلے ہی ایک بڑا دھچکا لگ چکا ہے اور وہ اپنے اہم دفاعی کھلاڑی ڈینی ایلوس کی خدمات سے محروم ہے۔برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ کے گروپ ای میں موجود ہے جہاں اسے کوسٹاریکا، سربیا اور سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ کرنا ہے ۔

شیئر: