Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک: مکان کے صحن سے مسروقہ تجوری برآمد

 نیویارک ....  یہاں رہنے والا ایک جوڑا اپنے صحن میں لگے ایک درخت اور اس  کے آس پاس کی جھاڑیوں وغیرہ کی صفائی ستھرائی کے دوران اچانک احساس ہوا کہ درخت کی جڑ کے قریب دھات کی بنی ہوئی  کوئی چیزد فن ہے۔ شروع میں انہوں نے اسے عام استعمال میں آنے والا کیبل بکس سمجھا مگر پھر معلوم ہوا کہ یہ  ایک مسروقہ تجوری ہے جس کے اندر  ہیرے جواہرات، سونے اور اچھی خاصی نقد رقم موجود ہے۔تجسس بڑھنے کی وجہ سے دونو ںنے اس تجوری کو باہر نکالا او رپھر اسے توڑ  کر دیکھا تو اس کے اندر 52ہزار ڈالر نقد اور ہیرے جواہرات نیز مرصع انگوٹھیاں بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں میاں بیوی کو اس تجوری کے اندر سے کاغذ کا ایک ٹکڑا بھی ملا جسے دیکھ او رپڑھ کر انہیں اندازہ ہوا کہ شایدیہ تجوری انکے کسی پڑوسی کی ہے۔ جس کے بارے میں ایک عرصے سے یہ سنا جارہا تھا کہ وہ چوری ہوگئی ہے۔  اطلاعات کے مطابق اسٹیٹن آئی لینڈ پر جوڑے کو 2011ء میں اپنے ایک پڑوسی  کے گھر میںڈکیتی کی اطلاع ملی تھی۔ اسکے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ شاید چور اسے لیکر بھاگنے میں کامیاب نہ ہوسکے   ۔جسکے بعد وہ یا تو گرفتار ہوگئے یا انہیں سیکیورٹی اداروں نے گولی مارد ی ہوگی اور پھر یہ تجوری  یہاں دھری کی دھری رہ گئی۔ پوری تفصیل یاد آنے پر انہوں نے اصل مالک پڑوسی سے رابطہ کیا اور اسے سب چیزوں سے بھری تجوری جوں کی تو ںواپس کردی۔ تجوری کا پتہ لگانے والا جوڑا ماریا کرونا اور میتھیو پر مشتمل ہے۔ جنکا کہناہے کہ  جب انہیں تجوری ملی تو لگا کہ بچپن کا کوئی خواب سچ ثابت ہورہا ہے۔ دونوں میاں بیوی کا مسئلہ یہ تھا کہ آس پاس کے کھلے علاقوں میں چھوڑے گئے ہرن انکے یہاں لگے پودوں اور درختوں کو کھا جاتے تھے اور انہی ہرنوں سے بچنے کیلئے انہوں نے باڑ لگائی تھی۔ مگر یہ تجوری شاید اس سے قبل ہی یہاں چھپا کر رکھ دی گئی تھی۔ بہت سے لوگوں نے دونوں سے پوچھا کہ آپ ہاتھ آئی دولت کیوں گنوا رہی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ دولت ہماری ہے ہی نہیں تو ہم اسے کیسے اپنے پاس رکھ سکتے تھے۔ کسی زمانے میں پڑوسی کے گھر میں یہ تجوری جہاں رہتی تھی اب اسکی جگہ سرامک کا بنا ہوا ایک ہاتھی نصب کردیا گیا ہے۔ جس پرمختصراً سارا واقعہ درج ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -فلپائن کے ساحل پر انتہائی قوی الجثہ پراسرار آبی جانور

شیئر: