Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے آنر 10 اسمارٹ فون لانچ

ہواوے کمپنی کی جانب سے آنر 10 اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.84 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور آکٹا کور ہائی سیلیکون کرن پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 24 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کے سنسر شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی اور تھری ڈی پورٹریٹ لائٹنگ موڈ دیا گیا ہے۔فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 400 یورو جبکہ 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 450 یورو ہے اور اسے فروخت لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: